• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما لیکس پراپوزیشن کا موقف متفقہ نہیں، فضل الرحمان

Opposition Have No Consensus On Tor Fazlur Rehman
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پراپوزیشن کا موقف متفقہ نہیں، حزب اختلاف پہلے اپنے ٹی او آرز کو معقولیت کی بنیاد پر قابل قبول بنائے ۔

اسلام آباد میں جیو نیوز سے بات چیت میں مولانا فضل الرحمان کاکہناتھاکہ ایک لیڈر نے اپنے ساتھیوں کے بارے کہا ہے کہ نوازشریف کہیں ان کے دوستوں کو خرید نہ لیں،جس لیڈر کو اپنے دوستوں پر اعتماد نہیں وہ کیا کرے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور اے این پی میں پختہ سوچ کے لوگ موجود ہیں، جمہوریت بچانے کے لیے جس جماعت کے خلاف سب نے ایکا کیا، اس کے پیچھے چلنا پیپلزپارٹی کے شایان شان نہیں۔

عمران خان کے جلسوں سے متعلق سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جلسہ کرنا جمہوریت میں سب کا حق ہے، انہیں کسی کے جلسے سے کوئی مسئلہ نہیں۔
تازہ ترین