• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسامہ بن لادن کی سیکیورٹی پر مامور خصوصی سیکیورٹی گارڈ محمد امین الحق کی افغانستان آمد ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ القاعدہ کے رکن محمد امین الحق جنوب مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگرہار واپس پہنچ گئے ہیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں محمد امین الحق کو گاڑی میں بیٹھے اپنے آبائی صوبے آتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

یاد رہے کہ پاکستان نے 2008 میں امین الحق کو گرفتار کیا تھا لیکن پھر عدم شواہد کی بنا پر تین برس بعد 2011 میں رہا کردیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات امریکا کے قبضے میں موجود افغانستان کا آخری علاقہ بھی طالبان کے کنٹرول میں آگیا، اس حوالے سے سینئر طالبان رہنما نے کہا ہے کہ ہم نے تاریخ رقم کر دی۔

تازہ ترین