• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان طالبان نے کابل میں اپنی جیت کا جشن کیسے منایا؟

افغانستان کے دارالحکومت کابل سے 20 سال بعد امریکا کے آخری طیارے کے اڑان بھرنے کے بعد آتش بازی ، فائرنگ  اور سجدہ شکر بجا لا کرافغان طالبان نے اپنی جیت کا جشن منایا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل میکنزی نے بھی افغانستان سے امریکی افواج کا انخلاء مکمل ہونے کی تصدیق کی۔

افغان اردو کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایئرپورٹ سمیت پورے کابل میں جشن کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی گئیں ۔

شاندار آتش بازی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ ’جشن فتح سے کابل کا آسمان روشن ہے۔‘

ٹوئٹ میں مزید لکھا گیا کہ ’کابل ایئرپورٹ سے آخری امریکی طیارے کے اڑان بھرنے کے بعد رات کے اس پہر جشن فتح سے آسمان روشن کر دیا ہے۔‘

امریکی افواج کے انخلاء کا عمل مکمل ہونے کے ساتھ ہی افغان طالبان اپنی جیت کی خوشی میں سجدۂ شکر بھی بجا لاتے دکھائی دیے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ رات امریکا کے قبضے میں موجود افغانستان کا آخری علاقہ بھی طالبان کے کنٹرول میں آگیا، اس حوالے سے سینئر طالبان رہنما نے کہا ہے کہ ہم نے تاریخ رقم کر دی۔

تازہ ترین