راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر محمد ناصر مرزا نے گزشتہ روز کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ سے ملاقات کی۔اس موقع سینئر نائب صدر عثمان اشرف اور ایگزیکٹو ممبر شاہد رضا بھٹی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں تاجربرادری سے جڑے مسائل خاص طور پر رنگ روڈ منصوبہ، انڈسٹریل زونز کے قیام پر تفصیل کے ساتھ بات چیت ہوئی۔ کمشنر راولپنڈی گلزار حسین نے کہا کہ شہر کی ترقی اور امن امان برقرار رکھنے کے لیے تاجر برادری کا کردار نہایت اہم ہے۔ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے راولپنڈی چیمبر کی کاوشیں مثالی ہیں۔ انہوں نے وفد کو شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ بھی دی۔ کمشنر نے وفد کو یقین دلایا کہ شہر کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے چیمبر آف کامرس کے ساتھ ہر موقع پرمشاورت کی جائے گی۔ ناصر مرزا نے کمشنر کو چیمبر کے دورے کی دعوت بھی دی جس پرکمشنر نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگلے ہفتے چیمبر کا دورہ کریں گے اور شہر کے جاری ترقیاتی منصبوبوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کریں گے۔