فرنس کے شہر کانز میں 69 ویں فلم فیسٹیول شروع ہونے میں اب صرف چند ہی گھنٹے باقی ہیں جس کیلئے دنیا بھر سے فلمی ستارے فرانس کا رْخ کررہے ہیں۔
دیگر ستاروں کی طرح کامیڈی سے بھرپور امریکن /فنش3Dاینی میٹڈ ایکشن فلم دی اینگری برڈز (The Angry Birds)کے کردار بھی کانز پہنچ گئے ہیں۔
فیسٹیول سے قبل شرارتی اینگری برڈز نے کانز میں شاندار پرفارمنس پیش کی جسے دیکھنے والے خوب محظوظ ہوئے،اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں فلمی مداح بھی شرارتی پرندوں کی پرفارمنس دیکھنے کیلئے وہاں موجود تھے۔