اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)پی پی 38 سیالکوٹ کا الیکشن کا لعدم قرار دینے کیلئے الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے امیداور کی درخواست خارج کر دی ،مسلم لیگ ن کے امیداور طارق سبحانی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا ،فیصلہ نثار احمد درانی اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سنایا فیصلے میں کہا گیا کہ متاثرہ فریق اگر چاہیں تو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرسکتے ہیں،فیصلہ میں کہا گیا کہ درخواست گزار ضمنی الیکشن کے دوران بدنظمی ثابت نہیں کرسکےاور فارم 45 اور 46 پر جعلی دستخطوں کا الزام ثابت نہیں ہوسکا،ہریٹرننگ آفیسر کی رپورٹ بھی الزامات کی نفی کرتی ہے،فیصلہ میں کہا گیا کہ الیکشن ٹریبونل فارم 45 اور 46 پر دستخطوں کا فارنزک ٹیسٹ کراسکتا ہے۔