اسلام آباد (نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک میں لاقانونیت کا چرچا ہے،ایسا حال ہم نے ماضی میں نہیں دیکھا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ حکومت میڈیا اور اپوزیشن کو دبانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔میڈیا ورکرز کیساتھ جو ہوا ہے سب کے سامنے ہے،صحافیوں کو راتوں رات گھروں سے اٹھا لیا جاتا ہے،پاکستان میڈیا ریگولیٹری کا مجوزہ بل اسی کا تسلسل ہے،لیکن میڈیا کو خاموش کرانے سے فرق نہیں پڑے گا،اپنی نالائقی کو چھپانا حکومت کے لیے مشکل ہے،ہم میڈیا ریگولیٹری بل کی مذمت کرتے ہیں۔