ملتان (سٹاف رپورٹر) مظفرگڑھ اور ڈیرہ غازی خان میں یونیورسٹیوں کے قیام کےلئے ہائرایجوکیشن کمیشن کی ٹیم نے دورہ مکمل کرلیا، بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مظفرگڑھ میں یونیورسٹی آف مظفر گڑھ اور ڈیرہ غازی خان میں خواتین یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا تھا جس کےلئےعملی اقدامات شروع ہوگئے ہیں، ایچ ای سی کی چھ رکنی ٹیم نے دونوں یونیورسٹیوں کے قیام کےلئے علاقے کادورہ کیا اور ضلعی انتظامیہ سے ملاقات کی،بتایا گیا ہے کہ ٹیم نے دونوں اداروں کے قیام کےلئے اسسمنٹ رپورٹ تیار کرلی ہے۔