• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موت سے قبل سدھارتھ نے والدہ سے کس تکلیف کی شکایت کی تھی؟

آنجہانی بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے موت سے قبل اپنی والدہ سے سینے میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔ 

خیال رہے کہ سدھارتھ شکلا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے، اہل خانہ نے بھی میڈیا کو موت کی وجہ ہارٹ اٹیک ہی بتائی تھی۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم ستمبر کو وہ رات 8 بجے ایک میٹنگ سے واپس گھر پہنچے اور معمول کے مطابق انہوں نے 10 بجے عمارت کے کمپاؤنڈ میں جاگنگ کی۔

اس کے بعد وہ گھر واپس آئے اور کھانا کھانے کے بعد سو گئے، وہ بہت کم ہی اپنی ورزش ترک کیا کرتے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رات کو تین بجے ان کی آنکھ کھلی اور انہوں نے والدہ ریٹا شکلا سے بے چینی اور سینیے میں درد کی شکایت کی۔

اس وقت والدہ نے انہیں پانی دیا، اور پانی پینے کے بعد سدھارتھ سوگئے اور اس کے بعد نہیں اٹھ سکے اور سوتے میں ہی ان کی موت واقع ہوگئی۔

انہیں ممبئی کے کوپر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دیا اور ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دی۔

سدھارتھ ورزش کے عادی تھے، وہ روزانہ 3 گھنٹے ورزش کیا کرتے تھے، تاہم ان کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ ڈاکٹرز نے انہیں ورزش کم کرنے کی نصیحت بھی کی تھی۔ 

تازہ ترین