• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر یونائیٹڈ کے فٹبالر ایرون بیساکا نے ڈرائیونگ آفنسز کا اعتراف کر لیا

لندن (پی اے) مانچسٹر یونائٹیڈ کے فٹبالر ایرون وان بیساکا نے ڈس کوالیفائی ہونے کے دوران لائسنس اور انشورنس کے بغیر ڈرائیونگ کرنے کے آفنسز کا اعتراف کر لیا۔ 23 سالہ رائٹ بیک نے مانچسٹر کرائون کورٹ کے کٹہرے میں کھڑے ہو کر مختصر سماعت کے دوران صرف اپنے نام اور پتے کی تصدیق کی اور اپنے اعتراف جرم کی استدعا داخل کی۔ ڈسٹرکٹ جج برنارڈ بیگلی نے اس سے اتفاق کیا کہ سزا کو بعد کی تاریخ تک ملتوی کر دیا جانا چاہئے۔ قبل ازیں ایرون وان بیساکا کو سپیڈنگ کے جرم میں سزا ہوئی تھی اور پابندی لگاتے ہوئے انہیں ڈرائیونگ کیلئے ڈس کوالیفائی کر دیا گیا تھا اور مزید سماعت میں سزا کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ سال رواں 23 جون کو ایرون بیساکا کو روڈ سائیڈ پولیس نے ان کی 160000 پونڈ مالیت کی لیمبورگینی یورس گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے روکا تھا، چیکنگ کے دوران انکشاف ہوا کہ ان کے ڈرائیونگ کرنے پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ایرون بیساکا کی تازہ ترین آفنسز میں سزا کا انحصار سپیڈنگ سماعت کے نتیجے پر ہے۔ مانچسٹر کرائون کورٹ نے مزید سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی جبکہ دونوں مقدمات سکپٹن مجسٹریٹس کورٹ منتقل کئے جا سکتے ہیں۔ ماہ رواں کے آخر تک وان بیساکا کی غیر مشروط ضمانت منظور کر لی گئی۔

تازہ ترین