• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ماہی گیر نے 157 گھول مچھلیاں 1.33 کروڑ روپے میں فروخت کیں

ممبئی (جنگ نیوز)بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع پالگھر کے ماہی گیر چندر کانت ترے28 اگست کی رات کو بحر عرب میں ماہی گیری کے لئے گیا تھا ۔جہاں اس کے جال میں 157گھول مچھلی پھنس گئی ۔ ان مچھلیوں کو چندرکانت اور ان کے بیٹے سومناتھ ترے نے کل 1.33کروڑ روپے میں فروخت کیا۔ ایک مچھلی کے لئے تقریبا 85ہزار روپے ملے ۔مارکیٹ میں گھول مچھلی کی قیمت بہت زیادہ ہے۔ یہ مچھلی طبی علاج میں فائدہ مند ہوتی ہے ۔ ماہی گیر سمندر کے کنارے سے 20 سے 25 ناٹیکل میل اندر وادھوان کی طرف گئے۔ ماہی گیروں کو 157 گھول مچھلی ملی ، جسے سمندری سونا بھی کہا جاتا ہے ۔ کیونکہ ان مچھلیوں کی قیمت سونے سے کم نہیں ہے۔گھول مچھلی کا نام پروٹونیبیا ڈیاکینتھس بھی ہے ۔ اس مچھلی کو سونے کے دل والی مچھلی بھی کہا جاتا ہے۔ گھول مچھلی طبی علاج ، ادویات ، کاسمیٹکس کے لئے استعمال ہوتی ہے ۔

تازہ ترین