• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان بہاولپور کی تفریق لڑانے کی کوشش،یوسف رضاگیلانی

ملتان (نمائندہ جنگ) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملتان بہاولپور کی تفریق لڑانے کی کوشش،سرائیکی صوبہ پیپلزپارٹی بنائیگی، (ن) لیگ اُس وقت ہمارا ساتھ دیتی تو آج صوبہ بھی بن چکا ہوتا اور وسیب کو شناخت بھی مل چکی ہوتی تاہم ہم صوبے سے آج بھی پیچھے نہیں ہٹے۔ پیپلز پارٹی کو جیسے ہی اسمبلی میں اکثریت ملی سرائیکی صوبہ پیپلز پارٹی ہی بنائے گی۔ یہ وعدہ ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کا بھی ہے اور یوسف رضا گیلانی بھی اس فورم سے صوبے کے عہد کی آپ کے سامنے تجدید کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سرائیکستان قومی کونسل، سرائیکی ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام بعنوان بدلتے ہوئے عالمی تناظر میں پاکستان کو درپیش چیلنجز اور سرائیکی وسیب پر اثرات پریس کلب میں منعقدہ سیمینار سے خطاب میں کیا، انہوں نے کہا موجودہ حکومت نے صوبے کے قیام کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔


k

تازہ ترین