• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور پشاور چیمبر میں مفاہمت کی یاداشت طے پاگئی

پشاور (خصوصی نامہ نگار)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور اور پشاور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے درمیان صنعت اور تعلیمی روابط کو فروغ دینے کیلئے مفاہمت کی یاداشت طے پاگئی، پروفیسر ڈاکٹر قیصر علی پرو وائس چانسلرا اور صدر پشاور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری محمد عدنان جلیل نے مفاہمت پر دستخط کئے، پروفیسر ڈاکٹر سراج الاسلام، ڈین، فیکلٹی آف آرکیٹیکچر، پروفیسر ڈاکٹر امجد اللہ، ڈین، فیکلٹی آف الیکٹریکل انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر سید ریاض اکبر شاہ، ٹیکنالوجی انکیوبیشن سنٹر، ڈاکٹر خان محمد ڈائریکٹر جیمز اینڈ جیولری اور دیگر سینئر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔ معاہدے کا مقصد دونوں فریق انڈسٹری میں ریسرچ کلچر کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کریں گے تاکہ صوبےا میں صنعتکاری کو فروغ دیا جاسکے ۔دونوں فریقوں نے کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے پیشہ ورانہ اور ہنر مندپروگراموں کے انعقاد کے لئے تعاون پر بھی اتفاق کیا۔پروفیسر ڈاکٹر قیصر علی نے صنعتی روابط کو فروغ دینے اور باہمی تعاون کو بڑھانے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیااور چیمبر سے مطالبہ کیا کہ وہ پہلے صنعتوں میں منصوبوں کی نشاندہی کریں ، طلباء ان مسائل کو حل کرنے کیلئے انہیں پروجیکٹ کا حصہ بنائیں گے ۔عدنان جلیل نے انجینئرنگ یونیورسٹی کے اے آئی سنٹر،ٹیکنالوجی انکیوبیشن سنٹر اور تحقیقی سنٹرزمیں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوءے اکیڈیمیا اور انڈسٹری کے مابین انٹرن شپ اور مشترکہ منصوبوں جیسے باہمی اقدامات کیلئے کام کرنے کا عزم کیا اور یو ای ٹی کے متعلقہ شعبوں میں صنعتی مشاورتی بورڈز کے لئے صنعت کاروں کو نامزد کرنے کی پیشکش ، سیمینار اور اوپن ہاؤس سیشن کے انعقاد کی تجویز پیش کی تاکہ انجینئرنگ یونیورسٹی کے محققین اور صنعتکار ایک ساتھ بیٹھ کر عملی منصوبوں کے لئے تبادلہ خیال کرسکے۔ڈائریکٹر او ریک ڈاکٹر نصرومن اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے تحت پشاور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کیساتھ کانفرنسز، ورکشاپس، سیمینارزاور ریسرچ پراجیکٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔
تازہ ترین