• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سفارتخانے کی حیدر علی کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے پاکستانی پیرا ایتھلیٹ حیدر علی کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

امریکی سفارتخانے کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ حیدر علی کو پاکستان کی جانب سے پہلا پیرالمپکس گولڈ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔

سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ حیدر علی تاریخ رقم کرنے کے عادی ہوچکے ہیں، حیدر علی نے2008  میں بھی سلور میڈل جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں تاریخ رقم کردی، پاکستان کیلئے پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں شرکت کی، حیدرعلی نے پانچویں باری میں 55 اعشاریہ 26 میٹر کی کامیاب تھرو کی۔

حیدر علی کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے ، حیدر علی کی دائیں ٹانگ پیدائشی طور پر بائیں ٹانگ سے دو انچ پتلی اور ایک انچ چھوٹی ہے ، اپنے اس پیدائشی نقص کےباوجود بھی وہ پاکستان نام عالمی سطح پر روشن کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

تازہ ترین