بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آرٹیکل 370 کی دیوار قبرستان میں گاڑھ دی، دنیا کی کوئی طاقت 370 دوبارہ نہیں لاسکتی۔
مقبوضہ کشمیر کی نئی اسمبلی کے اجلاس میں اراکین نے مطالبہ کیا تھا کہ علاقے کا خصوصی درجہ بحال کیا جائے، اگست 2019 میں بھارتی سرکار نے یکطرفہ اقدام سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بدل دی تھی۔
نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد نے قرارداد منظور کرکے نئی دہلی سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بحال کی جائے۔
بی جے پی کے اراکین اسمبلی نے پی ڈی پی کی جانب سے پیش قراداد کی کاپیاں چھیننے کی کوشش کی، سارجنٹ آف آرمز نے ہنگامہ آرائی کرنیوالے بی جے پی اراکین کو باہر نکال دیا۔
بھارت کی سپریم کورٹ کے سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس نے بھی آرٹیکل تین سو ستر منسوخ ہونے کی توثیق کی تھی مگر ریاستی انتخابات کرانے کا بھی حکم دیا تھا۔