• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریبات لاہور اور اسلام آباد میں رواں برس دسمبر تک منعقد کرنے کا امکان ہے۔

لندن کے مقامی ہوٹل میں نکاح کے بعد جنید صفدر نے حال ہی میں نیوز ویب سائٹ ’دی کرنٹ‘ سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ ان کی بارات اور ولیمے کی تقریبات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور میں منعقد کی جائیں گی۔

جنید صفدر نے شادی کی تاریخ کے حوالے سے بتایا کہ شادی کی تقریبات کے لیے حتمی تاریخوں کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا لیکن امکان ہے کہ شادی کی تقریبات دسمبر میں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیے: جنید صفدر کی اہلیہ کے ساتھ نئی تصویر منظرِ عام پر

مریم نواز کی بہو نے نکاح میں کس ڈیزائنر کا لباس زیب تن کیا؟

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کی 22 تاریخ کو لندن کے فائیو اسٹار ہوٹل میں جنید صفدر کا نکاح ہوا تھا، نکاح کی پر وقار تقریب میں ان کی والدہ شریک نہیں ہوسکی تھیں۔

شادی کی خوشی میں جاتی امراء رائے ونڈ میں بھی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا، مریم نواز، انکی بیٹی مہرالنساء، شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور دوسرے شرکاء نے لندن کی تقریب میں آن لائن شرکت کی تھی۔

تازہ ترین