• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنید صفدر نے نکاح کی تصویر اپلوڈ کرنے کے بعد ڈیلیٹ کیوں کی؟

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے اپنے نکاح کی تصویر شیئر کرنے کے کچھ ہی لمحے بعد اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی۔


جنید صفدر نے تصویر اپنی انسٹا کی فِیڈ سے تو ڈیلیٹ کردی لیکن انہوں نے وہی تصویر اپنے اکاؤنٹ پر بطور پروفائل پکچر سیٹ کردی۔


ویب سائٹ ’دی کرنٹ‘ نے جب جنید صفدر سے رابطہ کرنے پر تصویر کے ڈیلیٹ کرنے اور محض پروفائل پکچر  لگانے کے حوالے سے پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ جو تصویر انہوں نے اپنے انسٹا فِیڈ کی زینت بنائی تھی اس کے پکسلز صحیح نہیں تھے ، ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بھی یہی ہے۔

جنید صفدر نے یہ بھی کہا کہ ’معیاری پکسلز کے ساتھ مجھے تصاویر ای میل سے موصول ہوں گی تو اپنی انسٹا فِیڈ پر شیئر کروں گا۔‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ نکاح کی تقریب کے کچھ جذباتی لمحات بھی آئندہ ہفتے  شیئر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ اتوار کو لندن کے مقامی ہوٹل میں جنید صفدر کے نکاح کی تقریب ہوئی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت خاندان کے قریبی افراد شریک ہوئے۔

شادی کی خوشی میں جاتی امراء رائے ونڈ میں بھی تقریب کااہتمام کیا گیا۔ مریم نواز، انکی بیٹی مہرالنساء، شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور دوسرے شرکاء نے لندن کی تقریب میں آن لائن شرکت کی۔

تازہ ترین