مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے انکشاف کیا ہے کہ نکاح کی تقریب میں انہوں نے اچانک گانا گایا ، گانا گانے کا کوئی پلان نہیں تھا۔
نیوز ویب سائٹ ’دی کرنٹ‘ سے میسج پر اپنے گنگنانے کی صلاحیت پر کچھ سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ’میں نے موسیقی کے حوالے سے کبھی کوئی تربیت یا ٹریننگ نہیں لی، موسیقی سے لگاؤ خود بخود ہی ہوگیا‘
انہوں نے کہا کہ نکاح کی تقریب میں ’اچانک‘ گایا جانے والا محمد رفیع کا گانا ’کیا ہوا تیرا وعدہ‘ بچپن سے سُن کر بڑا ہوا ہوں اور اس کی میں خود تعریف کرتا ہوں۔
جنید صفدر سے ماضی کے اس مقبول ترین گانے کے حوالے سے سوال کیا گیا کہ یہ گانا تو اُن کے وقت سے کافی پرانا ہے وہ اس کی دھن اتنی خوبصورتی سے کیسے جانتے ہیں اور کیا کوئی اور ماضی کا ان کا پسندیدہ گانا ہے؟
جنید صفدر نے جواب دیا کہ ’محمد رفیع کے بہت سے گانے ان کے پسندیدہ ہیں، میں انہیں ہی سُن کر بڑا ہوا ہوں اور ان ہی گانوں کے لیرکس بھی جاندار ہیں۔‘
جنید صفدر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اہلیہ عائشہ سیف کے ساتھ مل کر کوئی ڈو اِٹ گانا نہیں گاتے۔
واضح رہے کہ جنید صفدر کی گلوکاری کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں، نکاح کی تقریب میں اگرچہ گلوکار نوین کندرا کی خدمات بھی حاصل کی گئی تھیں جنہوں نے اپنے گانوں سے سامعین کو مسحور کیا لیکن وہیں جنید نے بھی اپنی سُریلی آواز میں مقبول گانا بھی گایا تھا۔
سوشل میڈیا پر جنید صفدر کی گانا گاتے ویڈیو تیزی سے وائرل ہے جس پر پاکستان کی معروف شخصیات بھی اپنا ردعمل دے رہی ہیں۔