• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردار عطاء اللّٰہ مینگل کی نماز جنازہ ادا


سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار عطاء اللّٰہ مینگل کی نماز جنازہ ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں ادا کردی گئی، بڑی تعداد میں سیاسی و قبائلی شخصیات  نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں انتقال کر جانے والے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سرپرستِ اعلیٰ سردار عطاء اللّٰہ خان مینگل کی میت آج صبح کراچی سے بلوچستان میں واقع ان کے آبائی علاقے وڈھ روانہ کی گئی تھی۔

سردار عطاء اللّٰہ خان مینگل کی میت وڈھ روانہ کرنے سے قبل کراچی میں کار ساز پر واقع ان کی رہائش گاہ چلتن ہاؤس میں پارٹی کارکنوں اور قریبی عزیز و اقارب نے ان کا آخری دیدار کیا۔

سردار عطاء اللّٰہ مینگل کافی عرصے سے پیرانہ سالی کی وجہ سے صاحبِ فراش تھے اور بیماری کے باعث گزشتہ 1 ہفتے سے کراچی کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

بی این پی نے سردار عطاء اللّٰہ مینگل کے انتقال پر 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، پارٹی کا پرچم بھی 40 روز تک سرنگوں رہے گا۔

سردار عطاء اللہ مینگل 1929 کو بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم ہائی اسکول بیلہ میں حاصل کرنے کے بعد ایچیسن کالج لاہور سے سینئر کمیبرج کیا۔

1953 میں انہیں شاہی زئی مینگل قوم کا سربراہ منتخب کیا گیا، سردار عطا اللہ مینگل نے 1962 میں قومی اسمبلی کا انتخاب لڑا اور کامیابی حاصل کرکے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

تازہ ترین