کراچی (اسٹاف رپورٹر) ظہور شہید فٹ بال کلب اور ینگ ہلال نے ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال چیمپئن شپ میں اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ ککری گرائونڈ لیاری پر جاری ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ظہور شہید فٹ بال کلب نے پھول پتی بلوچ کو 2-1سے اور دوسرے میچ میں ینگ ہلال فٹ بال کلب نے لسبیلہ اسپورٹس کو 2-0سے شکست دیکر اگلے رائونڈ میں جگہ بنا لی۔