• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینیئل میڈویڈوف اورسٹیفانوس نے یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی

نیویارک (اے پی پی)روسی ٹینس سٹار ڈینیئل میڈویڈوف ، یونان کے ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس اور روس کے آندرے روبلوف نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی۔ سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔ مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں سیکنڈ سیڈ روس کے ڈینیئل میڈویڈوف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف جرمن کھلاڑی ڈومینک کوپفر کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6، 1-6 اور 2-6 سے ہرا کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ یونان کے ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس نے سخت مقابلے کے بعد فرانسیسی حریف کھلاڑی ایڈرین مانارینو کو 3-6، 4-6، 7-6(7-4) اور 0-6 سے مات دے کر تیسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔ ایک اور میچ میں روس کے آندرے روبلوف نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد ہسپانوی حریف کھلاڑی پڈروپارٹینز کو 6-7(2-7)، 7-6(7-5)، 1-6 اور 1-6 سے ہرا کر تیسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔
تازہ ترین