اسلام آباد (ساجد چوہدری) آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹس کی پچھلے ڈیڑھ ماہ سے خالی کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس (راولپنڈی کمانڈ)کی اہم پوسٹ پر آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس گروپ کے گریڈ 20کے افسر ذوالفقار احمد باجوہ کی تقرری کر دی ہے، کنٹرولر وسیم احمد کی پاکستان سائنس فائونڈیشن میں ممبر فنانس تعیناتی کے بعد یہ پوسٹ پچھلے ڈیڑھ ماہ سے خالی تھی ، اس پوسٹ کا اضافی چارج چیف کنٹرولر ملٹری اکائونٹس فہد ہارون عزیز کے پاس ہے ، دریں اثناء آڈٹ اینڈ اکائونٹس کے گریڈ بیس کے افسران حسن مسعود کو ڈائریکٹر جنرل آڈٹ (ڈیفنس سروسز) راولپنڈی، کامران رشید خان کو ڈائریکٹر جنرل آڈٹ سوشل سیفٹی نیٹس اسلام آباد اور محمد اعجاز الحق ڈائریکٹر جنرل (ایم آئی ایس) سی جی اے آفس اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے، آڈیٹر جنرل آف پاکستان دفتر نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔