• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20اشیاء خوردونوش کی قیمتیں مقرر، بازاروں میں نرخ یکسر مختلف

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے 20اشیائے خوردو نوش اور اینٹوں کی قیمتوں کا ازسر نو تعین کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ گوشت، دودھ، دہی، روٹی اور اینٹوں کی سابقہ قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 14سو روپے کلو فروخت ہونے والے چھوٹے گوشت کی سرکاری قیمت ایک ہزار روپے کلو جبکہ 700روپے کلو تک فروخت ہونیوالے بڑے گوشت کی قیمت پانچ سو روپے کلو رکھی گئی ہے۔ 100گرام کی پتیری روٹی کی قیمت 7 روپے جو تندوروں پر دس روپے جبکہ 120گرام کا سادہ نان کی قیمت دس روپے مقرر کی گئی ہے جو 15روپے میں مل رہا ہے۔ نوٹیفکیشن میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت صوبائی حکومت کی تعین کردہ قیمت جبکہ ایک لٹر گھی، آئل کیلئے ان پر درج قیمت کے مطابق وصولی ہو گی۔ راولپنڈی اور گوجر خان کیلئے ایک نرخ رکھے گئے ہیں۔ کلر سیداں، کہوٹہ اور ٹیکسلا کو دوسری کیٹگری جبکہ مری، کوٹلی ستیاں کو تیسری کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔ سپر باسمتی چاول کا ہول سیل نرخ 135روپے ہے۔ راولپنڈی اور گوجر خان میں باسمتی چاول سپر 140، کوٹلی ستیاں، مری میں 141جبکہ کلر سیداں، کہوٹہ، ٹیکسلا میں 142روپے کلو ہونگے جو مارکیٹ میں 175روپے کلو تک دستیاب ہیں۔ اری چاول ہول سیل 65روپے ہے۔ راولپنڈی میں 70روپے کلو، دال چنا باریک ہول سیل 130روپے، راولپنڈی میں 136روپے کلو ہو گی۔ دال چنا موٹی ہول سیل 145جبکہ راولپنڈی میں 150روپے کلو ہو گی۔ سفید چنا موٹا آٹھ ایم ایم ہول سیل ریٹ 170راولپنڈی میں 178، سفید چنا باریک ہول سیل 144راولپنڈی میں 150‘ دال مسور موٹی ہول سیل 176راولپنڈی میں 180روپے‘ دال مسور باریک 185راولپنڈی میں195‘ دال ماش کرم دھلی 260راولپنڈی میں270 روپے، دال ماش باریک ہول سیل 220راولپنڈی میں 226‘ دال مونگ دھلی ہول سیل 140جو 146روپے کلو بکے گی۔ دودھ ہائی فیٹ فی لٹر 130 ، دودھ لو فیٹ 110، دہی 140روپے کلو جبکہ ایک ہزار اینٹوں کی قیمت 93سو روپے مقرر کی گئی ہے۔ نئے نوٹیفکیشن میں دالوں اور چاول وغیرہ کے گزشتہ ماہ والی تعین شدہ قیمتوں کو ہول سیل ریٹ قرار دیکر نئی قیمتیں راولپنڈی میں دس روپے تک بڑھائی گئی ہیں، تحصیلوں میں 11سے 12روپے اضافہ ہواہے۔
تازہ ترین