• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر پورٹ:نئی برتھوں کی تعمیر سے زیادہ اشیاء کی نقل و حمل ہوگی،کامران مائیکل

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر جہاز رانی و بندرگاہیں کامران مائیکل نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ میں سامان کی گنجائش بڑھانے کے لئے چینی کمپنی بنیادی ڈھانچہ تعمیر کر رہی ہے، نئی برتھوں کی تعمیر سے گوادر کی بندرگاہ پر زیادہ اشیاء کی نقل و حمل شروع ہو جائے گی۔ بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر احمد حسن، میر کبیر اور نعمان وزیر کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر جہاز رانی و بندرگاہیں کامران مائیکل نے ایوان کو بتایا کہ گوادر پورٹ کا انتظام اس وقت چینی کمپنی کے پاس ہے اور کمپنی نے ایک سال میں بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ 2016-17ء میں بندرگاہ میں سمامان کی گنجائش ایک ملین ٹن تک متوقع ہے، جیسے ہی برتھیں تعمیر ہوں گی بندرگاہ کی گنجائش بھی بڑھتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بندرگاہ پر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اسی ماہ شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئی سڑکیں بنائی جا رہی ہیں، 2008ء سے اب تک گندم کے 26 اور یوریا کھاد کے 150 جہاز اسی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوئے ہیں۔
تازہ ترین