• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنج شیر، مزاحمت جاری، کامیابی کی اطلاع پر طالبان کی ہوائی فائرنگ، 2 ہلاک

کابل (اے ایف پی، جنگ نیوز ) افغانستان کے صوبے پنج شیر میں طالبان اور مزاحمتی قوتوں کے درمیان شدید لڑائی کا سلسلہ بدستور جاری ہے ،پنج شیر میں طالبان کی کامیابی کی اطلاع پر کابل میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 20زخمی ہوگئے۔

برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 17ہے،چین کے خبررساں ادارے کے مطابق دو افراد کی ہلاکت کے بعد طالبان کے ملٹری چیف ملا یعقوب نے ملک میں ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کردی ہے۔

دوسری جانب افغانستان کے سابق نائب صدر امر اللہ صالح نے کہا ہے کہ وہ پنج شیر میں ہی موجود ہیں اور ملک چھوڑ کر کہیں نہیں گئے، ان کا کہنا تھا کہ صورتحال مشکل ہے،ہمیں بیرونی حملے کا سامنا ہے ، ہم مزاحمت کر رہے ہیں۔

تازہ ترین