ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت کی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح ملتان ڈویژن میں بھی خدمت آپکی دہلیز پروگرام راؤنڈ2 کا آغاز 6 ستمبر سے کردیا جائے گا جو کہ 17 اکتوبر تک جاری رہے گا۔6 ہفتوں پر مشتمل پروگرام میں سرکاری دفتر عوام کی دہلیز پر میسر ہوگا،یہ بات کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے خدمت آپکی دہلیز پروگرام بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےکہی۔انہوں نے کہا کہ انتظامی افسران عوامی شکایات کا فوری ازالہ کریں اور شکایت کے حل کے بعد شکایت کنندہ سے رابطہ کریں شہریوں کو انتظامیہ کی کارکردگی نظر آنی چاہیے۔