• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزدار کی گولڈ میڈل جیتنے پر انعام بٹ کو مبارکباد

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار نے گولڈ میڈل جیتنے پر انعام بٹ کو مبارک باد دی ہے۔

عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انعام بٹ نے پاکستان کا نام روشن اور قومی پرچم کو بلند کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انعام بٹ کی جیت پاکستان کی جیت ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ انعام بٹ کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا گو ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے یوکرائن کے پہلوان یکوشک کو 0-3 سے شکست دے کر بیچ ریسلنگ سیریز میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔

تازہ ترین