• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی ہر پالیسی عوام مخالف ہے: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی ہر پالیسی عوام مخالف ہے۔

ملتان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ ہم آئین پر چلیں گے تو پاکستان کا مستقبل روشن ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں یہ رواج نہیں رہا کہ ہم ایک دوسرے کا مؤقف سنیں، اس لیے ضرور ہمارے اور ان کے مؤقف میں فرق ہو گا۔

بلاول بھٹو زرداری کا حکمرانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہنا ہے کہ پاکستان کے مسائل کا حل نکالنے کی کوشش کریں، ہر کسی کو چور اور ڈاکو سمجھا تو معیشت کون چلائے گا؟

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سب کو حکومت سے خوف ہے تو ٹیکس ریوینیو کم ہو گا، آپ کو بزنس کمیونٹی کو اعتماد میں لینا ہو گا۔

چیئرمین پی پی پی کا یہ بھی کہنا ہے ہم نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کئی منصوبے دیئے، کسان خوش حال نہیں ہو گا تو پاکستان بھی خوش حال نہیں ہو گا۔

تازہ ترین