وزیراعظم عمران خان کے ن لیگ سے زیادہ اور سستی سڑکیں بنانے کے دعوے پر سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا ردعمل سامنے آگیا۔
ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نیازی نے کھاریاں موٹروے کے افتتاح پر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔
ن لیگی رہنما نے وزیراعظم کے ن لیگ سے زیادہ اور سستی سڑکیں بنانے کے دعوے کا جواب میٹروبس منصوبے اور بی آر ٹی پشاور کے تقابل کی صورت میں دیا۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے 3 میٹرو بس منصوبے 104 ارب اور اس ایماندار حکومت نے ایک بی آر ٹی پر 106 ارب لگا دیے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کو پی ٹی آئی حکومت نے تباہ و برباد کر دیا۔