• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں غیرملکیوں کی آبادکاری کیخلاف جئے سندھ محاذ کا احتجاج

خیرپور(بیورو رپورٹ) جئے سندھ محاذ کی جانب سے سندھ میں غیر ملکی افراد کی آباد کاری کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرا کیا گیا مظاہرے کی قیادت یاسین سندھی اور علی نواز شر نے کی جبکہ مظاہرے میں بڑی تعداد میں خواتین ، طلبہ اور سول سوسائٹی کے افراد شریک ہوئے۔ مظاہرے میں سول سوسائٹی تعلیمی ماہرین اور دیگر جو معزز ین شریک ہوئے ان میں پروفیسر رحیم بخش بھٹی، پروفیسر ممتاز مغل، پروفیسر غلام قادر پھلپوٹو، پروفیسر حاکم علی، تہذیب الحسن، میڈم عائشہ ، میڈم ندا زہریٰ، جویریہ ، مس ذوھا، مس سوھا، مس حفصہ اور دیگر شریک ہوئےمظاہرین ہاتھوں میں بینر اٹھائے ہوئے تھے جن پر غیر ملکیوں کی سندھ میں آبادکاری کے خلاف نعرے درج تھے یاسین سندھی اور علی نواز شر نےخطاب میں کہاکہ غیر ملکیوں کی سندھ میں آبادکاری سے زیادہ نقصان کراچی والے اٹھائیں گے ،غیر ملکی جو سندھ میں آئیں گے وہ سندھ کے دیہی علاقوں کے علاوہ کراچی میں جاکر آباد ہوں گے جس سے کراچی کی اصل آبادی کا معاشی اور سیاسی نقصان ہو گا اس لیے سندھ پر آبادی کے دباؤ کو روکنا ہو گا انہوں نے واضح کیا کہ غیر ملکی سندھ میں آتے رہے تو اس سے زیادہ تر کراچی والے بھگتیں گے ۔

تازہ ترین