کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کورونا کی وجہ سے این سی او سی کی ہدایت پر پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیو اے سائیڈ قومی وومن ہاکی چیمپئن شپ کے شیڈول میں تبدیلی کردی ہے اب یہ ایونٹ 18 سے 23 ستمبر تک کھیلا جائیگا، پہلے اس کو سات سے بارہ ستمبر تک منعقد ہونا تھا، پی ایچ ایف نے تمام ٹیموں کی لاہور آمد کے نئے شیڈول بھی جاری کردیے ہیں۔