گجرات،لاہور (نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) گجرات میں اجتماعی زیادتی کے بعد لڑکی دم توڑ گئی،تھانہ صدر گجرات کے گاؤں غازی چک میں سلیمان عرف سنی اور دو نامعلوم ملزمان مہوش پروین کو اغواء کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے اور اس سے اجتماعی زیادتی کی ،حالت غیر ہونے پر ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب کھیتوں میں پھینک کر فرا ر ہو گئے،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچی تو وہاں لڑکی کی لاش پڑی تھی ،پولیس نے عزیز بھٹی شہید اسپتال گجرات سے پوسٹمارٹم کرانے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ،مقتولہ کی والدہ فوزیہ پروین کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم سلیمان کو گرفتار کر لیا گیا۔