پشاور( کرائم رپورٹر)پشاور میں بہنو ئی نے سا لی کو اغو ا کرکے شا دی کرلی ،تھانہ شاہ پور پولیس نے شنواری ٹائون سے سالی کو اغوا کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے خاتون کو بازیاب کرالیا ۔خاتون نے بہنوئی کے ساتھ پسند کی شادی کا انکشاف کرڈالا ۔گزشتہ دنوں محمد شریف نے تھانہ شاہ پور میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس کے داماد فرید اللہ جو اس کے ساتھ ایک گھر میں رہائش پذیر تھا ،نے اس کی دوسری بیٹی کو اغوا کر لیا ہے جس پر پولیس نے فریداللہ کے خلاف سالی کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ،ملزم فریداللہ نے بتایا کہ پہلی بیوی کو طلاق دیکر پسند کی شادی کی۔ایس ایچ ا و تھانہ شاہ پور ملنگ جان کا کہناہے کہ گزشتہ روز انہوں نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملز م فریداللہ کو گرفتار کر کے اس کی سالی کو بازیاب کرالیا ہے تاہم گرفتاری کے بعد اس کی سالی نے اس کے ساتھ پسند کی شادی رچانے کا انکشاف کیا ہے ملزم فریداللہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کی پہلی شادی دس سال قبل ہوئی تھی تاہم دو سال قبل گھریلو ناچاقی کی بناء پر اس نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دی اوراس کے ساتھ اس کی ہمشیرہ کے ساتھ پسند کی شادی رچائی ہے پولیس کا کہناہے کہ فریداللہ کی پہلے سے دو بیویاں ہیں۔ پولیس نے دونوں کو عدالت میں پیش کیا تو عدالت نے فریداللہ اوراس کی بیوی کو جیل بھیج دیا ۔