• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کو حلف اٹھانے سے سپریم کورٹ نے روکا تھا، سینیٹر سعدیہ عباسی

اسلام آباد(محمد صالح ظافر) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما بیر سٹر سعدیہ عباسی نے کہا ہےکہ سپریم کورٹ نے سابق وزیر داخلہ سینیٹر اسحاق ڈار کو حلف اٹھانے سے روک دیا تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت اسحاق ڈار کی سینیٹ کی نشست حاصل کرنے کے لئے نیا قانونی لانے کی کوشش کررہی ہے جس کے پیچھے بدنیتی معلوم ہورہی ہے۔

سعدیہ عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت سینیٹر اسحاق ڈار کی سینیٹ کی سیٹ حاصل کرکے اس کی نشست پر شوکت ترین کو سینیٹر بنانا چاہتی ہے۔ان کا کہنا تھا اسحاق ڈار کو سینیٹر کا حلف اٹھانے سے چیف جسٹس ساقب نثار نے از خود نوٹس لینے کے معاملے میں روکا تھا۔

سعدیہ عباسی کا کہنا تھا کہ شوکت ترین ایک معزز شخصیت ہیں ان کو اس طرح کی ہتھیائی گئی نشست پر نہیں آنا چاہئے۔ 

تازہ ترین