• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نیازی کو وزات عظمیٰ سے نہیں سیاست سے نااہل ہونا چاہیے، احسن اقبال

نارووال،شکر گڑھ (نمائندگان جنگ) سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی کووزات عظمی سے نہیں سیاست سے نا اہل ہونا چاہیے،وہ صرف چندہ جمع کر سکتا ہے اس کو چندہ جمع کرنے پر لگایا جائے۔حکومت مہنگائی میں سستی موٹروے بنا رہی، پشاور میٹرولاہور، پنڈی سے کہیں مہنگی بنائی گئی، عمران خان کو جس نے بھی وزارت عظمٰی پر بٹھایا ،انہوں نے ملک کے خلاف سازش کی ہے عمران نیازی نے کھاریاں موٹروے کے افتتاح پر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی . اپنے ڈیرہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے دور میں عمران نیازی سستی موٹروے بنا رہے ہیں پشاور میٹروبس لاہور ملتان راولپنڈی سے کہیں مہنگی بنائی گئی پاکستان کے تمام اداروں کو پی ٹی آئی حکومت نے تباہ و برباد کر دیا گیا ہے ۔ دیا میر اور بھاشا ڈیم کو بھی سفید ہاتھی بنایا جا رہا ہے، مسلم لیگ ن نے چار ارب روپے دیا میر اور بھاشا ڈیم کیلئے رکھے تھے مگر حکومت نے کو ئی کام نہیں کروایا جس سے لاگت میں اربوں روپے کا اضافہ ہو جائے گا ۔

تازہ ترین