• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکس اسٹائل ایوارڈز: نازش جہانگیر نے ووٹ مانگ لیا

جیو ٹی وی کے ڈرامے ’کہیں دیپ جلے‘ میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرکے لکس اسٹائل ایوارڈز میں ایمرجنگ ٹیلنٹ کی کیٹیگری کے لیے نامزد ہونے والی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے مداحوں سے ووٹ مانگ لیا۔

نازش جہانگیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی۔

اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں ’سیونتھ اسکائی‘ کی جانب سے شیئر کی گئی اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نے نازش جہانگیر کے لیے ووٹ کی اپیل کی تھی۔

’سیونتھ اسکائی‘ کی اسٹوری کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے نازش جہانگیر نے بھی مداحوں سے اپنے لیے ووٹ مانگ لیے۔

واضح رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز میں جیو ٹی وی کے ڈرامے ’کہیں دیپ جلے‘ میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرنے پر نازش جہانگیر کو ایمرجنگ ٹیلنٹ کی کیٹیگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے سالانہ ایوارڈ شو ’لکس اسٹائل‘ میں اس برس جیو انٹرٹینمنٹ نے سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔

جیو ٹی وی اپنی بہترین پروڈکشن کے لیے ٹیلی ویژن کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 25 نامزدگیاں حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

لکس اسٹائل ایوارڈز کی آفیشل ویب سائٹ پر ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے اورصارفین اپنے پسندیدہ اداکاروں کو ووٹ کر رہے ہیں۔ناظرین اپنے پسندیدہ اداکاروں کو ووٹ کرنے کیلئے یہ سائٹ وزٹ کرسکتے ہیں www.luxstyle.pk

تازہ ترین