• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکس اسٹائل ایوارڈز: فیصل قریشی کی ’ووٹ‘ کیلئے خصوصی پوسٹ

جیو انٹرٹیمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’مقدر‘ میں جاندار اداکاری کرکے لکس اسٹائل ایوارڈز میں بہترین اداکار کی کیٹیگری میں نامزد ہونے والے فیصل قریشی نے سوشل میڈیا پر ووٹ کے لیے خصوصی پوسٹ کردی۔

فیصل قریشی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اداکار کو ڈرامہ سیریل ’مقدر‘ میں شاندار اداکاری کرنے پر لکس اسٹائل ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔


اس کے ساتھ ہی ویڈیو میں ڈرامہ سیریل ’مقدر‘ کے چند مناظر بھی دِکھائے گئے ہیں۔

اداکار نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’ووٹ‘ لکھا۔

اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے لکس اسٹائل ایوارڈز کے لیے ووٹنگ لنک www.luxstyle.pk بھی شیئر کیا۔

واضح رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز میں جیو انٹرٹینمنٹ نے دھوم مچادی ہے، جہاں اس کی پروڈکشن کے بہترین پروجیکٹس کو مختلف کیٹیگریز میں 25 نامزدگیاں ملی ہیں۔

ان ہی میں سے بہترین اداکار (ناظرین کا انتخاب) کی کیٹیگری میں فیصل قریشی کو ڈراما سیریل مقدر میں جاندار اداکاری کے باعث نامزد کیا گیا ہے۔ 

تازہ ترین