• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال کے نیب پر مسلسل الزامات کو مسترد کرتے ہیں، نیب اعلامیہ


نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کے نیب پر مسلسل الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ نیب نے احسن اقبال کے خلاف ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ریفرنس دائر کیا۔

نیب کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کے بے بنیاد الزامات زیر سماعت مقدمات پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔

نیب اعلامیے کے مطابق احسن اقبال کے تمام بے بنیاد الزامات کی کاپی حاصل کی جائے گی، نیب آرڈیننس کی شق کے تحت عوام کو گمراہ کرنے کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ اس سلسلے  میں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

تازہ ترین