• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو جن معاملات پر تشویش ہے ان کو حل کیا جائے گا، ذبیح اللہ مجاہد


ترجمان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغان سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی، جن معاملات پر پاکستان کو تشویش ہے انہیں حل کیا جائے گا۔

افغان طالبان نے دہشت گردی اور سلامتی سے متعلق پاکستان کی تشویش کو درست قرار دے دیا، جبکہ سی پیک میں شمولیت کی خواہش کا بھی اظہار کردیا۔

ترجمان افغان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ کرغیزستان اور پاکستان کے درمیان چار ملکی بجلی کے منصوبے کاسا کو بھی تکیمل تک پہنچانے کا عزم کرتے ہیں۔

ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا تھا کہ قومی حکومت کی تشکیل میں تمام فریقین کو شامل کیا جائے گا، نئی حکومت کا اعلان جلد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بننے کے بعد خواتین کو صحیح وقت پر احتجاج کرنے اور اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کا حق ہے۔

ترجمان افغان طالبان نے  ایئرپورٹ پر ساز و سامان تباہ کرنے پر امریکا پر تنقید  بھی کی۔

تازہ ترین