• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی اٹلی کے وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے اٹلی کے وزیر خارجہ لویجی ڈی مایو نے ملاقات کی ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں عمران خان اور لویجی ڈی مایو کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے دوران گفتگو کہا کہ افغانستان میں طویل تنازع اور عدم استحکام کے باعث پاکستان کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان خطے اور پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔

تازہ ترین