• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7 ستمبر یوم تجدید عہد، ہمت و استقلال کا دن ہے، قاری عثمان

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) جمعیت علماء اسلام کے رہنماء قاری محمد عثمان نے کہا کہ حکومت قادیانیت نواز پالیسی سے باز رہے،7ستمبر یوم تحفظ ختم نبوت، تجدید عہد، ہمت و استقلال کا دن ہے، 7ستمبر 1974کو قومی اسمبلی میں طویل جرح کے بعد قادیانیوں کو ہمیشہ کیلئے غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا، عقیدہ ختم نبوتؐ ایمان کی اساس ہے، قادیانیت فرقہ نہیں فتنہ اور ناسور ہے، خاتم النبین ؐ کی نبوت کے منکر قادیانی دائرہ اسلام سے خارج ہیں، قادیانیت اور دین دشمنوں کا تعاقب جاری رہے گا،انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر مغرب نواز اور اسلام مخالف قانون سازی کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ جمعیت علماء اسلام ہے، حکمران بیرونی آقاؤں کی خوشنودی کیلئے ملک کے اسلامی تشخص کو مٹانے کے درپے ہیں۔

تازہ ترین