لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ 6ستمبر ، پاکستانی قوم اور افواج کے اتحاد سے تاریخی فتح کادن ہے، شہداکی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش اور غازیوں کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں، 6ستمبر کے دن ہمارے سر اللّٰہ تعالی کے حضور سجدہ شکر بجالاتے ہیں کہ اس نے ہمیں کئی گنا بڑے دشمن پر فتح عطا فرمائی ،1965 میں آج کے دن قوم نے بے مثال یکجہتی سے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست فاش دی تھی ،ہماری بہادر افواج نے زمین، فضا اور سمندروں میں دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر قوم کو فتح سے ہمکنار کیا۔