• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کے آئی ایم ایف سے 50کروڑ ڈالر کی قسط کیلئے مذاکرات

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے  آئی ایم ایف کے ساتھ گیارھویں جائزہ کیلئے مذاکرات کے پانچ دور کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں۔ آئی ایم ایف کے ساتھ 6ارب 64کروڑ ڈالر کے تین سالہ ای ایف ایف توسیع پروگرام کے تحت مجموعی طور پر بارہ جائزہ اجلاس ہونے ہیں ، گزشتہ 10جائزہ مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہوئے تھے اور اب گیارھویں جائزہ کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو 50کروڑ ڈالر کی قسط مل جائیگی۔  آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ دبئی میں جاری گیارھویں جائزے کے مذاکرات آج  جمعرات کو مکمل ہوجائیں گے۔ قبل ازیں پاکستانی وفد وفاقی سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود، چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان اور دیگر اعلیٰ حکام پر مشتمل تھا دبئی میں آئی ایم ایف کی ٹیم کے ساتھ تکنیکی نوعیت کے مذاکرات کیے ، بدھ کو وزیر خزانہ اسحاق ڈاردبئی پہنچ گئے اور پاکستانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ مذاکرات کے پانچ دور کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں۔ 
تازہ ترین