راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کئے۔ تھانہ نیوٹائون کے علاقہشمس کالونی جبکہ تھانہ ائرپورٹ کے علاقہرحمان آباداور گردونواح میں کیے گئے سرچ آپریشنز میں ایس ایچ اونیوٹائون، ایس ایچ اوائرپورٹ سمیت ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی۔ اس دوران مجموعی طور پر 178گھروں کی چیکنگ کی گئی ،92کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف، اورانفرادی طور پر 274افراد کو چیک کیاگیا ۔