وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ آرمی چیف نے فیک نیوز کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔
یہ بات وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یومِ دفاع کی تقریب سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فیک نیوز اور غلط معلومات کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ جنرل قمر باجوہ کا تجزیہ صائب اور حقیقت پر مبنی ہے، اسی لیئے پی ایم ڈی اے لا رہے ہیں تا کہ ان خطرات سے نمٹا جا سکے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات کا یہ بھی کہنا ہے کہ آزادیٔ صحافت کو سب سے بڑا خطرہ زرد صحافت سے ہے۔