• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف خاندان نے لندن میں بھی ٹیکس کی چوری کی: شہباز گل

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف لندن میں بھی ٹیکس کی چوری کی تحقیقات شروع ہو گئی ہیں۔

معاونِ خصوصی شہباز گِل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ برطانوی قانون کے مطابق 45 فیصد ٹیکس کی ادائیگی لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ شریف خاندان صرف 20 فیصد ٹیکس ادا کر رہا ہے۔

شہباز گِل نے مزید کہا کہ شریف خاندان نے لندن میں 25 فیصد یعنی تقریباً 6 ملین پاؤنڈ پر ٹیکس چوری کیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ٹیکس کی چوری کے لیے ہِل میٹلز سے ہونے والی آمدن کو چھپایا گیا ہے۔

تازہ ترین