آنجہانی بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا نے اپنی موت سے قبل ریئلٹی شو میں اپنی سب سے بڑی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل سدھاتھ شکلا کی ممبئی میں اپنے گھر میں اس وقت موت واقع ہوگئی تھی جب وہ سورہے تھے، جبکہ اہلِ خانہ نے ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دی تھی۔
سدھارتھ ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 13 میں بطور امیدوار شامل ہوئے اور انہوں نے یہ شو بھی جیتا، لیکن اس کے بعد وہ سیزن 14 میں بطور 'طوفانی سینئر' شامل ہوئے۔
اس سیزن میں انہوں نے ساتھی امیدواروں کے ساتھ بات چیت میں اپنی دل کی سب سے بڑی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔
اس شو میں حنا خان اور گوہر خان سے بات کرتے ہوئے سدھارتھ کا کہنا تھا کہ ان کی سب سے بڑی خواہش والد بننا ہے۔
سدھارتھ اپنی یہ خواہش بتاتے ہوئے اس وقت آبدیدہ ہوگئے تھے، کیونکہ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے والد کے ساتھ اپنے مضبوط تعلق کا ذکر کیا تھا جو دنیا میں نہیں رہے تھے۔