• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد اہلخانہ کا پہلا بیان

حال ہی میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے دُنیا سے رخصت ہوجانے والے معروف بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد اُن کے اہلخانہ نے پہلا بیان جاری کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ شکلا کے اہلخانہ نے سدھارتھ کے  مداحوں اور خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے ممبئی پولیس کے تعاون کا شکریہ بھی ادا کیا۔

سدھارتھ شکلا کے اہلخانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ہر اس شخص کا تہہ دل سے شکریہ جو سدھارتھ کے سفر کا حصہ رہا اور اسے غیر مشروط محبت سے نوازا، یہ سفر یہاں ختم نہیں ہوتا کیونکہ وہ اب ہمارے دلوں میں ہمیشہ رہے گا۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’سدھارتھ نے ہمیشہ سب کی نجی زندگیوں پر بات کرنے سے گریز کیا لہٰذا آپ سب سے بھی درخواست ہے کہ اس وقت ہمارے خاندان کی نجی زندگیوں کے معاملات کو نجی ہی رہنے دیں۔‘

اداکار کے اہلخانہ نے کہا کہ ’ممبئی پولیس فورس کا ان کی حساسیت اور ہمدردی کے لیے خصوصی شکریہ، وہ ایک ڈھال کی طرح رہے ہیں ، ہماری حفاظت کرتے ہیں اور دن کے ہر منٹ میں ہمارے ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’براہ کرم! سدھارتھ کو اپنے خیالات اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘

واضح رہے کہ حال ہی میں بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کے فاتح سدھارتھ شُکلا 40 برس کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے تھے۔

تازہ ترین