• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا سے سفارتی تعلقات کے خواہاں ہیں، ذبیح اللّٰہ مجاہد

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ ہم امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کے خواہاں ہیں۔

عرب میڈیا نے روسی چینل کو دیے گئے ذبیح اللّٰہ مجاہد کے انٹرویو کے حوالے سے کہا کہ افغانستان میں قومی حکومت سازی رواں یا اگلے ہفتے مکمل ہوجائے گی۔

طالبان ترجمان نے مزید کہا کہ طالبان امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہیں، افغانستان کی تعمیرنو میں امریکا کے ممکنہ کردار کا خیرمقدم کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماسوائے اسرائیل کے تمام ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔

ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا تھاکہ افغانستان میں آزادیٔ اظہار کی پاسداری کی جائے گی، سوشل میڈیا پر کسی قسم کی پابندیاں عائد نہیں ہوں گی۔

تازہ ترین