• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا آپ اپنی مرضی سے آنکھ کی پتلی کو سکیڑ اور پھیلا سکتے ہیں؟


جرمنی میں ایک 23 سالہ طالب علم کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ اپنی آنکھوں کی پتلیوں کو سکیڑ اور پھیلا سکتا ہے، یہ ایک ایسا اقدام ہے جو کہ اس سے قبل مادی طور پر ناممکن سمجھا جاتا رہا ہے۔

اس حوالے سے سائنس دان بھی حیران ہے کہ یہ کیسے ممکن ہے۔ آنکھوں کی پتلیوں کے سکڑنے اور بڑھنے کے بارے میں گمان کیا جاتا ہے کہ یہ مکمل طور پر بہت ساری وجوہات کی وجہ سے ایک خود کار قدرتی نظام ہے۔

اور یہ اس وقت ہوتا ہے جب کوئی کسی روشن یا اندھیرے والے ماحول میں جائے لیکن اس کیس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ایسا ہمیشہ نہیں ہوتا ہے اور مذکورہ بالا جرمن طالب علم اپنے اس چھوٹے سے مسل پر اس قدر قابو رکھتا ہے کہ وہ اسے سکیڑ اور پھیلا سکتا ہے۔

تازہ ترین